طالب علم گاڑیوں سے لپٹ اور چھت پر بیٹھ کر سکول جانے پر مجبور

By Usman Ali ستمبر 5, 2023
schoolschool

کہوٹہ :تحصیل کہوٹہ کے دہی علاقوں سے شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کی زندگیاں خطرے میں ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی لابروائی اور نااہلی کے باعث اسکول کے طالب علم گاڑیوں سے لپٹ اور چھت پر بیٹھ کر سکول جانے پر مجبور ، ،کہوٹہ انتظامیہ سٹی ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی زندگیاں خطرے میں تحصیل کہوٹہ میں کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے سکول وین، مسافر گاڑیوں میں بچے ہینگر کی طرح لٹکا دیے گئے چھتوں اور گاڑیوں کے دائیں بائیں لٹکتے طالب علم کہوٹہ کے شہریوں اور مقامی لوگوں کو تو دکھائی دیتے ہیں لیکن انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کو دکھائی نہیں دے رہے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگیوں خطرے میں ڈال رہے لیکن ذمہ دار اپنی تنخواہوں اور اپنی نوکریوں کو سیدھا کرنے کے چکروں میں مصروف اعلیٰ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر چالان پروگرس بتا کر سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دی جاتی ہے لیکن لیکن تحصیل کہوٹہ میں سٹی ٹریفک پولیس صرف تین چوک میں ہی نظر اتی ہے شہر کے اندر تجاوزات کی برمار جگہ جگہ کھڑے رکشے اور گاڑیاں پیدل چلنے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا تاجر بھی پریشان ،اہل علاقہ نے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان اور سی پی او راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کی نااہلی لاپرواہی پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے