عید الفطرکی تعطیلات پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف آپریشن

By Usman Ali اپریل 8, 2024

مری سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید الفطرکی تعطیلات پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیااس سلسلے میں سرکل مری میں ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکوارڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں،ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی نے کہا کہ شہری زائد کرایہ وصولی یا دیگر شکایات کی اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی،ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ پبلک سروس ڈرائیور ز کی یہ ذمہ داری ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں،موجودہ حالات کے پیش نظر عوام اورسیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور دوران عید الفطر تعطیلات زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، بغیر روٹ پرمٹ کے گاڑی کو 72 گھنٹے کے لئے تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ عید الفطر کے موقع پر مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں۔ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے کنٹرول روم قائم کیا ہے تا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200اور ہیلپ لائن نمبر1915ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں یہ آپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے