وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پراجیکٹ

By Usman Ali اپریل 8, 2024

مری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت صوبے کو کچرے سے پاک کرنے کے احکامات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی ای او رانا ساجد صفدر کی خصوصی ہدایات پر ضلع مری میں بھی گرینڈ صفائی آپریشن ا ور آگاہی مہم میں مصروف ہے،رانا ساجد صفدرنے آپریشن سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع مری میں صفائی مہم کو بھرپور افرادی قوت اور مشینری کیساتھ سرانجام دیا جائے،کسی قسم کی کوتاہی و غفلت پر کوئی نرمی نہ برتی جائے،وسائل کے مطابق حدود سے باہر جا کر بھی صفائی اور چونے کا استعمال کیا جائے،حاضری کی سخت چیکنگ کی جائے،صفائی کے حوالے مقامی افراد کی رائے،تجاویز ضرور لی جائیں میں صورتحال کا معائنہ کرنے کیلئے اچانک دورے کرونگا، مساجد،مذہبی مقامات،مزاروں،قبرستانوں کی صفائی،پارک،پلے گراؤنڈ،گرین بیلٹ،بس اڈے،کھلے مقامات،پلاٹوں کی صفائی،مٹی کا خاتمہ،بس سٹاپوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے،روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے عوام میں شعور دئیے جانے کے حوالے سے صفائی آگاہی واک اورکیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے سول سوسائیٹی،مذہبی رہنماؤں،این جی اوز کے عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ ہیلپ لائن نمبر 1139پر موصول ہونیوالی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے