تین روزہ شبینہ مبارک کی روح پرور تقریب منعقد

By Usman Ali اپریل 8, 2024

مری رمضان المبارک کا آخری عشرہ جامع مسجد صدیق اکبرؓ جی پی اوچوک مال روڈ مری میں تین روزہ شبینہ مبارک کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں تین دن میں ترایح کے دوران مسلمانوں نے مکمل قرآن پاک،جمعہ اورہفتہ کی 2 دن کی تراویح میں 24 سپارے پڑھے اورسنے گئے جبکہ اتوار کی تروایح میں 6 سپارے پڑھے اورسنے گئے،محفل شبینہ میں سینکڑوں مسلمانوں نے قرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کی یادرہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے جامع مسجد صدیق اکبرؓ جی پی اوچوک مال روڈ مری پر شبینہ مبارک کاانعقادفیملی شاپ مال ر وڈ مری کے مالک و معروف تاجر حاجی شیخ سلیم کیپی بھائی انکے بھائیوں حاجی شیخ آصف اورشیخ اسحاق آغا جی کی طرف سے شبینہ کی محفل کاانعقاد ہوتا ہے جس میں سحری کے وقت شبینہ میں شرکت کرنے والوں کیلئے کھانے کاانتظام بھی شیخ برادران کی طرف سے ہوتا ہے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے