مری گرین نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ

مری گرین نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ تھانہ پھگواڑی پولیس کی ناکہ بندی۔مقامی افراد کی دانشمندی کی بناپر اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزمان پولیس وردی رینٹ کی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چوری کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے گرین نمبر پلیٹس۔کٹر بھی برآمد۔ عرصہ سے کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ تھا۔تفصیلات کے مطابق مری کے علاقہ بھوربن میں کار لفٹر نے سرکاری نمبر پلیٹ پولیس کی وردی اور رینٹ اے کار کی گاڑی استعمال کر کے واردات کرنے کی کوشش۔جس کو مقامی ڈاکٹر اور انکے ساتھیوں نے ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی محمد اسلم نے اطلاع ملنے پر اعلی کارکردگی دکھاتے ہوئے اس گینگ کو مری سے راولپنڈی اسلام آباد تک بھاگنے کے تمام راستے بند کراکر انہیں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا اس گینگ سے درجنوں سرکاری اور غیر سرکاری نمبر پلیٹ اسلحہ لاک کٹر مشین برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔
مری میں گزشتہ کئی ماہ سے گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ تھا۔جب کہ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس کار چور گینگ کے کچھ کارندے پھگواڑی پولیس نے پکڑے جن میں سے کچھ پولیس کے پاس سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔مگر ایس ایچ او پھگواڑی نے ہمت نہ ہاری اور تمام راستے بند کروا کر اسلام آباد کنونشن سینٹر کے قریب سے کار چوروں کو دھر لیا۔جس کے بعد مری اور اسلام آباد پولیس اپنی اپنی جگہ مذید انکشافات حاصل کرنے کیلیئے تفتیش و تحقیق میں مصروف ہیں اور مری سے ماضی میں چوری ہونیوالی گاڑیوں کے مالکان کا رخ بھی تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ پھگواڑی کی جانب ہے۔

جواب دیں