یو ٹیلٹی سٹو ر سرکاری ریٹ پر آنے والا آٹا چینی گھی دوکانداروں کو سمگل

کہوٹہ:یو ٹیلٹی سٹو ر عملے کی ملی بھگت، سرکاری ریٹ پر آنے والا آٹا چینی گھی دوکانداروں کو سمگل کیا جانے لگا، سر کاری ریٹ پر آنے والی چینی گھی آٹے کو یو ٹیلٹی سٹو ر عملہ فی بو ری 100رو پے اوپر رکھ کر پرائیو یٹ دو کانداروں کو سپلائی کردیتا ہے، جس کو دوکاندار مہنگے دامو ں فروخت کر رہے ہیں جبکہ یو ٹیلٹی سٹو روں پر روز مرہ کی چیزیں ناپید ہو گئی ہیں، آٹا چینی گھی اگر غلطی سے بھی عوام کو دینے کیلئے رکھ دیں تو پہلے غریب عوام کو لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے اور پھر دیا جاتا ہے، عوامی شکایا ت پر نمائندہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مٹو ر رو ڈ پر واقع یو ٹیلٹی سٹو ر، بو ہڑ بازار میں واقع یو ٹیلٹی سٹو ر، تحصیل رو ڈ پر واقع یو ٹیلٹی سٹو ر کا خفیہ دو رہ کیا تو بز رگو ں، خواتین اور بچو ں کو لمبی قطاروں میں کھڑا کیا ہوا تھا، معلو م کرنے پر پتہ چلا کہ آج دو ہفتو ں کے بعد تھو ڑی سی چینی آئی ہے جو شہریوں کو مہیا کی جائے گی، جس کی وجہ سے صبح 7بجے کے لو گ لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں، جبکہ نمائندہ کو ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ حکو مت کی جانب سے چینی آٹا گھی عوام کو فراہم کرنے کیلئے یو ٹیلٹی سٹو روں پر مہیا کیا جاتا ہے جبکہ یو ٹیلٹی سٹو رو ں کا عملہ ملی بھگت کرکے یہ سامان بڑے بڑے تاجرو ں کو اضافی رقم لیکر فروخت کر دیتے ہیں اور اپنی کارکر دگی شو کر دیتے ہیں، انہوں نے بتا یا کہ عوام کو کوئی ریلف نہیں مل رہا، عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی اؤ راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری طو ر پر نوٹس لینے اور یو ٹیلٹی سٹوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں