مری یوٹیلیٹی اسٹورز سے بدبودار

مری یوٹیلیٹی اسٹورز سے بدبودار۔عجب رنگت والے مضر صحت بیسن کی فروخت جاری۔سٹور انتظامیہ سے بیسن کے حوالے سے بات کی گئی تو انکا جواب تھا کہہ ہم آرڈر ہے فروخت کرو کوالٹی نہ دیکھو۔گزشتہ دن مری شہر میں واقع لوہر بازار کے یوٹیلیٹی اسٹور سے جب ایک شبیر نامی شخص نے سودا سلف خریدا تو بیسن کی عجب رنگت دیکھ کر اس نے پیکٹ کھولا تو اس میں سے بدبو آ رہی تھی جب سٹور ذمہدار سے بات کی تو اس نے جواب شبیر کے مطابق دیا کہہ ہمیں حکم ہے کہ آپ اشیاء فروخت کرو کوالٹی نہ چیک کرو۔شبیر نے پیسے دیکر بطور ثبوت یہ بیسن اپنے پاس رکھا لیا ہے۔حکومت کیطرف سے ماہ رمضان المبارک میں دیئے گئے ریلیف میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوۓ قومی خزانہ کو بھی خوب چونا لگا دیا ہے۔۔