پانچویں جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد

Usman

پنڈدادنخان(عدنان یونس،سلیمان شہباز) پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ٹوبھہ میں بااثر افراد نے ظلم کی انتہا کردی پانچویں جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد،ملزمان زنجیر ڈال کر 9 سالہ عثمان کو گلی میں تشدد کا نشانہ بناتے ر ہے، بچہ سکول سے واپس آرہا تھا درندہ صفت ملزمان نے عثمان کو سکول سے واپسی پر تشدد کا نشانہ بنایا تھانہ للہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاوں ٹوبھہ میں افسوسناک واقعہ میں بااثر ملزمان پانچویں جماعت کے طالب علم کو زنجیر ڈال کر تشدد کرتے ر ہے عثمان نامی پانچویں جماعت کا طالب علم سکول سے چھٹی پر گھر واپس آرھا تھا کہ مبینہ ملزمان مدثر اور عرفان نے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوہے کی زنجیر ڈال کر گلی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھانہ لِلہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ھے ذرائع کے مطابق طالب علم کو چوری کے شبہ میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ اسطرح کا انسانیت سوز واقع رونما نہ ہو