اردو کے ماہانہ ٹیسٹ

Urdu

پنڈدادنخان(عدنان یونس)اُردو زبان کی ترویج کے لیے پی بی ایف انٹرنیشنل کالج میں اردو کے ماہانہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے پر قومی و بین الاقوامی تنظیم”ادبستان”کی طرف سے پی بی ایف انٹرنیشنل کالج کے طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، پی بی ایف انٹرنیشنل کالج واحد ادارہ ہے جو آج بھی اپنی قومی زبان ”اردو”کو پروموٹ کرنے میں پیش پیش ہے،پی بی ایف کالج کے اردو زبان و ادب کے سینئرٹیچر آکاش علی مغل کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم پاکستان کی تمام عظیم شخصیات پر خاکے اور شارٹ فلم بھی بنائیں گے اور اپنی قومی زبان”اُردو”کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پرموٹ بھی کرتے رہیں گے، پرنسپل ڈاکٹر جاوید خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبان کسی بھی قوم کی ثقافت اور پہچان کا اہم جزو ہوتی ہے، اردو زبان میں بہت سا ادبی،ثقافتی،علمی اور مذہبی سرمایہ ہے،بین الاقوامی سطح پر اردو زبان اپنا لوہا منوا چکی ہے،بی۔ بی۔سی،وائس آف امریکہ اور انڈیا ریڈیو سے اردو اردو کے پروگرام نشر کیے جاتے ہیں،اردو کو مزید ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اُردو کو مکمل طور پر سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر اپنایاجائے۔تمام اہل اختیار خواہ وہ کسی بھی شعبے یا محکمے میں ہوں ان کو چاہیے کہ اُردو کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں اور خود بھی اس زبان کو اپنائیں،اگر ہم اپنی قومی زبان کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھیں گے تو کامیابی حاصل کر پائیں گے۔تقریب کے اختتام پر سابقہ پرنسپل فرحت اقبال کی خدمات کو سہراتے ہوئے ایوراڈ سے نوازا گیا۔