اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر روڑ پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن ،جس میں رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔اے ای ٹی اوز نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ سری نگر ہائی وے، جی چودہ اور فزیکل چیکنگ پوائنٹ ای اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 65 گاڑیوں سے بغیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئی ،42 کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا،
واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،
