کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)ٹریفک پولیس کہوٹہ ان ایکشن، سی ٹی اؤ راولپنڈی اور ڈی ایس پی صد ر رولر ابرار سر ور کی ہدایت ٹریفک پولیس کہوٹہ نے زبر دست کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے دو درجن سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیئے، تین سے زائد موٹر سائیکلوں کو ٹریفک چوکی کہوٹہ بند کیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپو ٹروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا، عوام کو ٹریفک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات ہوں تو وہ ٹریفک چوکی کہوٹہ شکایات درج کروائیں انشااللہ انکی شکایات کو دو ر کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م شہزاد مرزا نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔
