مری میں عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

مری ہوٹل ون سیسل روڑ مری میں عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب ،پنجاب ٹورازم اسکواڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن ، فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز پنجاب کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ ہوٹل انتظامیہ خصوصی طور پر عامر اقبال خان ، منیجر ایچ آر ،علی رضا اسٹنٹ فرنٹ آ فس منیجر کو سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ صاحب اور ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی صاحب کے وژن کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔اس کے علاؤہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے اور سیاحوں کی مشکلات کو کم کرنے کےلئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ۔ عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے تقریب کے منعقد کرنے پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سید خرم حسن اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ ( فیلڈ سپروائزر )زاہد اقبال نے ہوٹل انتظامیہ عامر اقبال کے منیجر اور علی رضا فرنٹ آفس منیجر کا شکریہ ادا کیا ۔