کہوٹہ اور گردو نواح میں چو ریوں ڈکیتیوں کی بھر مار

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)پولیس تھانہ کہوٹہ کی اہلی، کہوٹہ اور گردو نواح میں چو ریوں ڈکیتیوں کی بھر مار، موٹر سائیکل چو ری کی وارداتیں عام ہو گئی، تحصیل کہوٹہ کے علاقے کھڈیو ٹ، مواڑہ، مٹو ر، محلہ آڑہ، نئی آبا دی، دھپر ی اورگریڈ اسٹیشن کے علاقوں میں چرس پو ڈر کی سر عا م فروخت جاری، ذرائع کے مطا بق پو لیس تھانہ کہوٹہ کے ملا زم ان منشیا ت فروشو ں کی پشت پنائی کرتے ہیں، علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے، کہوٹہ کا علاقہ لیا ری کا منظر پیش کر رہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجا ب، آئی جی پنجاب، آر پی اؤ راولپنڈی، سی پی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز عوامی شکایا ت پر نمائندہ نے خفیہ طو ر پر تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا دو رہ کیا تو کہوٹہ کے علاقے کھڈیو ٹ، مواڑہ، نڑھ، دھپر ی، گریڈ اسٹیشن، نئی آبا دی، محلہ آڑہ، مٹو ر اوردیگر علاقوں میں سر عام منشیا ت فرو ش چر س پو ڈر فرو خت کر رہے تھے جبکہ دو سری جانب چو ریوں ڈکیتیو ں میں بھی خاصا اضافہ ہو ا ہے، مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، جبکہ دوسری جانب پولیس منشیات کی فروخت اور چوریوں ڈکیتیوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوامی حلقوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہوٹہ لیاری کا منظر پیش کر رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی اؤ راولپنڈی، سی پی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں