43

اب آپ اپنی فیس بک پروفائل لاک کرسکتے ہیں، آپ کی حفاظت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اس وقت دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس نے آج کل حقیقی معنوں میں دنیا کو گلوبل ویلیج بنادیا ہے تاہم یہ بھی محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے، جن کی تصاویر وغیرہ چوری کر لی جاتی ہے اور پھر ان کی شناخت سے جعلی اکاﺅنٹس بن جاتے ہیں۔ اب فیس بک نے اس مشکل کا سدباب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق فیس بک نے ’لاک پروفائل‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے آپ لوگوں کو اپنی تصاویر دیکھنے اور ڈاﺅن لوڈ کرنے سے روک سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فیس بک نے ایک فیچر متعارف کروارکھا تھا جس کا نام ’پروفائل پکچر گارڈ‘ تھا۔ یہ نیا فیچر اسی کا اگلا اور متنوع ورژن ہے۔ اس میں صرف پروفائل پکچر کی حفاظت ہوتی تھی لیکن لاک پروفائل کے فیچر سے آپ کی تمام تصاویر محفوظ ہو جائیں گے۔ اگر آپ لاک پروفائل کا فیچر آن کر دیتے ہیں تو لوگ صرف آپ کی ’پروفائل امیجز آف یو‘ میں پڑی تصاویر دیکھ سکیں گے مگر ڈاﺅن لوڈ اہیں کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ باقی ذاتی تصاویر اور البمز دنیا سے مخفی رہیں گے، حتیٰ کہ فیس بک فرینڈز اور فیملی کے لوگوں سے بھی۔اس فیچر کو آن کرنے کے لیے آپ ایپلی کیشن میں پروفائل سیٹنگز میں جائیں۔ ڈراپ ڈاﺅن مینیو میں آپ کو ’لاک پروفائل‘ کا آپشن نظر آئے گا۔ اسے آن کر دیں۔:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں