28

“وعدہ پورا کردیا” اب پاکستان میں الیکٹرونکس کی کونسی

[ad_1]

“وعدہ پورا کردیا” اب پاکستان میں الیکٹرونکس کی کونسی مصنوعات استعمال ہوں گی، …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں الیکٹرونکس  آلات کے حوالے سے جو معیار طے کیے جانے کا وعدہ کیا تھا اب اس پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے اب ملک میں صرف معیاری الیکٹرونکس آلات ہی استعمال ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہاکہ”وعدے کےمطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی”۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ” انشاللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دینا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔” انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

 فواد چودھری کے ٹویٹس پر لوگوں نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا اور ان کی دیگر مسائل کی جانب بھی توجہ مبذو ل کرائی جبکہ اشرف خان نامی ایک صارف نے دیگر وزرا کو فواد چودھری کی پیروی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ہوتا ہے ویژن۔تمام وفاقی وُزرا کو فواد حسین کی پیروری کرنی چاہیے جو گراس روٹ لیول پہ کام کر رہا ہے۔ایسے اسٹینڈرز اگر تمام اشیاء کے نافذ العمل ہو جائیں تو لوگوں کو مارکیٹ میں معیاری چیزیں فراہم ہوں گی۔یہ کام وقت کی ضرورت ہیں”۔

مزید :

قومیسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں