36

آپ کا واٹس ایپ ڈیٹا کیسے چوری کیاجاتا ہے؟ ایف آئی اے

[ad_1]

آپ کا واٹس ایپ ڈیٹا کیسے چوری کیاجاتا ہے؟ ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کردیا

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن ) واٹس ایپ کو محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا بھی ڈیٹا چوری کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے نے عوام کیلئے خصوصی آگاہی میسج شیئر کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرح لوگوں کا واٹس ایپ ڈیٹا چرایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کا موبائل فون ان لاک ہو تو ہیکر اس کے موبائل سے 10 سے 20 سیکنڈ میں واٹس ایپ ویب کو لاگ ان کرلے گا، اس نے صرف موبائل سے واٹس ایپ ویب کا کیو آر کوڈ سکین کرنا ہوتا ہے، اگر واٹس ایپ لاگ ان ہوجائے تو لوگوں کا سارا ڈیٹا اور چیٹ ہیکر کے قبضے میں آجاتی ہے اور وہ ڈیٹا چرا کر لوگوں کو بلیک میل کرسکتا ہے۔

آصف اقبال چوہدری نے بتایا کہ واٹس ایپ کی  ڈیٹا چوری سے بچنے کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کا واٹس ایپ کہاں کہاں لاگ اِن ہے، اس لیے موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر چیک کرنا چاہیے کہ کہیں واٹس ایپ ویب تو لاگ انہیں، واٹس ایپ سیٹنگز میں ہی یہ آپشن بھی موجود ہوتا ہے کہ آپ سب جگہوں سے لاگ آؤٹ کرسکتے ہیں، اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں