you-tube-murree 20

یوٹیوب کی سی ای او کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط

یوٹیوب کی سی ای او کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط وزیراعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔سی ای او یوٹیوب سوسن ووجکی وزیراعظم کے نام اپنے خط میں سی ای او یوٹیوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے اشتہاری گرانٹ میں پانچ لاکھ امریکی ڈالرز دیں گے، صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے کے لیے یوٹیوب سے غلط معلومات ہٹا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوٹیوب سے غلط معلومات ہٹارہے ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ یوٹیوب ہمارے صارفین کے لئے درست معلومات فراہم کرے۔ ہم مستقل طور پر نئے خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سی ای او یو ٹیوب نے اپنے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں یو ٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔ ہم آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔جنوری 2020 میں سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سلانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوسن وجوککی نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں