laptop murree 32

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ متعارف کرادیا

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ متعارف کرادیا

* امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنا نیا ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے۔

* انھیں سرفیس گو 2 اور سرفیس بک 3 کا نام دیا گیا ہے۔

* مائیکروسافٹ کے سرفیس گو 2 ٹیبلٹ میں 10.5 انچ کا پکسل سنس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ بہترین بیٹری کیساتھ اس میں انٹیل 8 جنریشن کور ایم پراسیسر موجود ہے۔ یہ کمپنی کے دیگر ٹیبلیٹس کے مقابلے میں کافی کم قیمت ہے۔

* نئے ٹیبلٹ میں 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرے کیساتھ ایک نئی کیمرا ایپ بھی دی گئی ہے جبکہ اس میں سرفیس پین سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سٹوڈیو مائیکس ڈوئل مائیکروفون سلوشن بہتر وائس کے لیے دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

* سرفیس بک 3 کی بات کی جائے تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں بیٹری لائف پہلے سے بہتر سنگل چارج پر ساڑھے 17 گھنٹے تک کام کرے گی۔ اس کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

* یہ دونوں پراڈکٹس 21 مئی سے امریکا میں دستیاب ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں