22

کورونا وائرس، بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے

[ad_1]

کورونا وائرس، بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل فونز بلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا گیا ہے اور اب 60 دن کے بجائے 90 دن میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل فون بلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ معاشرتی میل جول میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے، موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو فی الحال پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، رجسٹریشن کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے مزید 30 دن دیدئیے گئے ہیں، جس کے بعد اب رجسٹریشن 60 دن کے بجائے 90 دن میں کرائی جاسکتی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور فیصلے کے تحت موبائل فونز کی بلاکنگ ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق 19 اپریل 2020ءسے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے تحت قواعد کے مطابق ایسے تمام موبائل فونز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے،پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے، لیکن غیرمعمولی حالات کے پیش نظر ایسے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 18 اپریل 2020 کے درمیان بلاک ہونا تھا، اب انہیں 19 اپریل 2020ءسے ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق بلاک کیا جائے گا۔

مزید :

قومیسائنس اور ٹیکنالوجی



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں