39

ٹوئٹر کا صرف 5 فیصد جعلی اکاﺅنٹس کا دعویٰ لیکن اصل تعداد کتنی ہے؟ ایلون مسک کا ایسا دعویٰ کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

ٹوئٹر کا صرف 5 فیصد جعلی اکاﺅنٹس کا دعویٰ لیکن اصل تعداد کتنی ہے؟ ایلون مسک …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کی انتظامیہ نے بطور کمپنی ٹوئٹر کی قدر پیمائی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ اس پلیٹ فارم پر 5فیصد اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔ تاہم دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر انتظامیہ کے اس دعوے کے برعکس ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ لوگ دنگ رہ گئے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کے 20فیصد سے زائد اکاﺅنٹ جعلی ہیں ۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے ایلون مسک نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ثبوت مانگا ہے جس کے ذریعے ان کے 5فیصد اکاﺅنٹس جعلی ہونے کے دعوے کی تصدیق ہو۔اپنی ٹویٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ ”جتنے جعلی اکاﺅنٹس کا ٹوئٹر انتظامیہ نے بتایا ہے حقیقت میں اس پلیٹ فارم پر جعلی اکاﺅنٹس اس سے 4گنا زیادہ ہیں۔ کل ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کھلے عام 5فیصد اکاﺅنٹس جعلی ہونے کے ثبوت دکھانے سے انکار کیا۔ میرا ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گا جب تک وہ اس کے ثبوت نہیں دکھا دیتے۔“ 

واضح رہے کہ سپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں ٹوئٹر کا کنٹرول ایلون مسک کو دے دیا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں