33

حکومت نے انٹرنیٹ کتنا مہنگا کرنے کی تیاری پکڑ لی؟ بڑا دعویٰ

حکومت نے انٹرنیٹ کتنا مہنگا کرنے کی تیاری پکڑ لی؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا امکان  ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے حکومت  ٹیلی کام سیکٹر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں پانچ فیصد اضافے  پر غور کر رہی ہے۔ اگر اس فیصلے پر عملدرآمد ہوا تو ود  ہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوجائے گا اور انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز مہنگی ہوجائیں گی۔

ٹیلی کام سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے لیکن پہلے حکومت نے اسے آٹھ فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ پاکستان میں اس وقت 18 کروڑ 70 لاکھ لوگ ٹیلی کام سروسز کا استعمال کر رہے ہیں جن  میں سے 98 فیصد پری پیڈ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email