Pakistan Railways 10

پاکستان ریلوے تیز رفتار اور جدید ٹیکنالوجی

لاہور پاکستان ریلوے تیز رفتار اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل رولنگ سٹاک (مسافرکوچز اور فریٹ ویگنز) کو اپنے سسٹم میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک سیمینار /کانفرنس کا انعقاد 9اکتوبر بروز جمعہ کر رہا ہے۔ جس کا مقصد ایم ایل ون اور (GITA) گیتا ٹرانسپورٹیشن کے لئے متوقع ٹریفک کے بہاو¿ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے طویل عرصے کے بعد مسافر کوچز اور مال بردار ویگنوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو جدید ڈیزائن اور تیز رفتاری کی حامل ہوں تاکہ محکمہ ریلوے کے ذریعے مسافروں اور تاجر برادری کو جدید ترین سہولیات فراہم ہو سکیں۔ واضح رہے کہ وزارت ریلوے نے ڈویلپمنٹ بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر رولنگ سٹاک جیسے پراجیکٹ شامل کیے ہیںجن میں 230ہائی سپیڈ مسافر کوچز اور 820فریٹ ویگنز کے پراجیکٹ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی پی( پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (کی بنیاد پر ٹرانزٹ ٹریڈرز کے لئے 600فریٹ ویگنز کے علاوہ متعدد نئے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سیمینار /کانفرنس میں مزکورہ پراجیکٹس کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی متعلقہ سرکاری آفیسرز ،وینڈرز کے نمائندوں اور پبلک پرائیویٹ اداروں سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اس سیمینار /کانفرنس میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں ۔ان کی آرا ءاور تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ سیمینار /کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند افراد ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل کے دفتر سے فون نمبر 042-991642پر رابطہ کر کے شمولیت کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں