PTCL- 17

مری میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروسز بری طرح

مری(خمیراہ بانو) ملکہ کوہسار مری میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر جس سے کاروباری افراد مشکلات سے دو چار لاک ڈاؤن کے دوران مری کی تمام شاپ بند ہو گئی تھی لیکن جب دوبارہ شاپ اوپن ہوئی تو پی ٹی سی ایل کے تمام کنکشن دوکانوں سے کاٹ لیے گئے تھے جس سے دوکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بند کنکشن پہ ہیوی بل بنا کر بھیج دیے گئے عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والوں میں پی ٹی سی ایل کے ورکر بھی مافیا کا کردار ادا کرنے لگے ۔اس مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنگ کرنے میں کوئی بھی محکمہ پیچھے نہیں رہا ۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ بار بار کنکشن خراب ہونے کی صورت میں جب متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج مری میں ملازمت کرنے والے تمام افراد سفارشی ہے جو نان ٹیکنیکل ہے جو صرف اپنی تنخواہیں لیتے ہے غریب عوام کا پیٹ کاٹ کاٹ کر ڈپارٹمنٹ اپنا پول کھل جانے کے ڈر سے اپنے ملازمین کو کھولی چھوٹ دیتے ہیں۔ اور رشوت کھاتے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل میں ملازمت کرنے والے تمام نان ٹیکنیکل افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں