ٹیبلو شو مری کے تمام سکولوں سے بچوں نے حصہ لیا

بچے اس قوم کا سرمایہ ہیں اور یہی ملک پاکستان کا مستقبل بھی ہیں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ بچوں کو آزادی کی اہمیت اور تاریخ بتائی جائے ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ ٹیبلو شو میں کیا تقریب میں مری کے تمام سکولوں سے بچوں نے حصہ لیا اور ملی نغموں پر مبنی ٹیبلو پیش کیے جنہیں دیکھ کر حاضرین بے حد متاثر ہوئے تقریب کے اختتام پر ٹیبلو میں حصہ لینے والے تمام طلباء میں سرٹیفیکیٹ اور کپ تقسیم کیے گئے اس موقع پر فیمیلیز،میڈیا کے احباب،سول ڈیفنس افسران اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور نے مختلف تقریبات کے ذریعے بچوں کو ایجوکیٹ کرنے کا عہد کیا اور پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے لوگوں کی پیغام دیا کہ پنجاب آرٹس کونسل نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لیے ریلیف فنڈ کا آغاز کر دیا ہے ہمیں چاہئے کہ سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے بحثییت قوم اپنا کردار ادا کریں اور بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لیں