شوگر ہسپتال کا دورہ

The Diabetes Center Murree

مری:دی ڈائبٹیز سنٹر مری/اسلام آباد میں سماجی خواتین کے اعلی سطحی وفد کا دورہ۔اعلی سطحی وفد توجہ کا مرکز بنا رہا۔مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بشمول سماجی خواتین مسز ارم شہزاد اور مسز شازیہ پاشا نے شوگر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہ دورہ ٹی ڈی سی کی سینئر انتظامیہ خاص طور پر ڈاکٹر نزہت حمید(ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز) کی دعوت پر کیا۔ ذیابیطس کے خلاف ایک منظم جدوجہد کو ملک میں اعلیٰ سطح اور ایوانوں تک متعارف کرانا اس دورے کا محرک تھا۔تفصیلات کے مطابق،ان خواتین کا تعلق پاکستان میں اعلیٰ سطح کے طبقہ فکر سے بتایا جاتا ہے۔ہسپتال پہنچنے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔جسمیں ٹی ڈی سی کی سینئر انتظامیہ سمیت دورہ کرنے والی ممتاز شخصیات نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا۔انہیں ٹی ڈی سی کی مختلف سروسز،کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا گ…