مری سیاسی وسماجی شخصیت سہراب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستا آٹا سکیم جو عام آدمی کی سہولت کے لئے تھی ان کے منہ سے حکومت نے نوالہ چھین لیا ہے دس کلو والا سبسیٹی والا آٹا پہلے جو چار سو نوے روپے کا تھا اب حکومت نے چھے سو اسی روپے کا فروخت ہو رہا ہےاور بیس کلو والا سبسیٹی والا آٹا چودہ سوروپے کا فروخت کرنا عوام پر ظلم و ستم کی انتہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سستے آٹے پر سبسیٹی ختم کر دی گئی ہے اب اس آٹے کو عام کیا جائے تاکہ ہر غریب آدمی کو آٹا مل سکے اور دو وقت کی روٹی کھا سکیں مری انتظامیہ آفس سے ہی غائب ہیں مری کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی شخص کی کنسٹرکشن کی وجہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہو گئی اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا راستہ بند ہو گیا ہے نادرہ میں آنے والے لوگوں کو خاص کر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک معطل ہو چکی ہے جھیکا گلی روڈ سے آنے سے پورا دن لگ جاتا ہے پچاس روپے کراے کی جگہ پانچ سو روپے لگ جاتا ہے اس سلسلے میں مری انتظامیہ بلکل بے بس نظر آتی ہے کیونکہ سیاسی شخصیت کے پاس حکومتی پارٹی کے ایک اہم عہدیدار ہیں
