Pakistan Cricket Team 34

مکمل شیڈول آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا ٹورنامنٹ

مکمل شیڈول آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا ٹورنامنٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے جا ری ہوگا اور 15 نومبر 2020 تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز18 اکتوبر سے آسٹریلیاسے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے 31 دسمبر 2018 کو جاری کی گئی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق پہلے سے شامل ٹاپ 10 ٹیمیں خودکار طریقے سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ تاہم سرِ فہرست آنے والی 8 ٹیمیں سپر 12 اسٹیج تک جانے کی اہل ہوں گی جبکہ نویں اور دسویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں اس ٹورنا منٹ میں مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے سکتی.

آئی سی سی کی 31 دسمبر 2018 کی رینکنگ کے مطابق پاکستان کو ٹی 20 کی سب سے بہترین ٹیم قرار دیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان 2020 کے ٹی 20 ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں پہلے ہی جاچکا ہے۔ پاکستانی ٹیم گروپ 1 میں شامل ہے جس کا مقابلہ سپر12 مرحلے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔
24 اکتوبر 2020 کو پاکستان سڈنی کے میدان میں سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گا۔

ذیل میں پاکستانی ٹیم کا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول دیا جارہا ہے۔
24اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، سڈنی کرکٹ گراونڈ
29اکتوبر: پاکستان بمقابلہ ٹی بی سی، سڈنی کرکٹ گرائونڈ
31 اکتوبر: پاکستان مبقابلہ نیوزی لینڈ, برسبین کرکٹ گرائونڈ
3نومبر: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز,ایڈی لیڈ اوول
6نومبر: پاکستان بمقابلہ ٹی بی سی,میلبورن کرکٹ گرائونڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں