88

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی سے صحتیاب،، ٹیسٹ کلیئر، ہسپتال سے فارغ۔ ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی سے صحتیاب،، ٹیسٹ کلیئر، ہسپتال سے فارغ۔ ذرائع۔
ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز لفٹ آرم فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفرئدی کے بھائی کا کہنا ھے کہ گزشتہ کئی روز سے لاھور کے ہسپتال میں ڈینگی بخار سے متاثرہ شاہین شاہ آفریدی زیرعلاج تھے انہیں طبی امداد دی جارہی تھی اب ان کے ٹیسٹ وغیرہ کہ رپورٹس کلیئر آگئی ہیں جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو لاہور ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ھے اور مکمل طورپر صحتیاب ہوچکے ہیں اور دو دن بعد لاہور میں منعقدہ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائینگے واضح رہے کہ ضلع خیبر لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لاہور میں پریکٹس کے دوران مبینہ طورپر مخصوص مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے تھے جے بعد وہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور ہسپتال میں زیر علاج تھے جوکہ آج ڈاکٹروں نے تمام طبی امداد دینے کے بعد ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں