16

ارشدندیم بیرون ملک تربیت حاصل کرکےوطن واپس پہنچ گئے

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم کے ہمراہ جیولن تھرور یاسرعلی بھی وطن واپس پہنچے۔ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس کے ٹاپ جیولن تھرو کوچ ٹرسیس لیبن برگ کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔

ارشد ندیم اور یاسر علی نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔

 کچھ روز آرام کے بعد ارشد ندیم دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔یاسرعلی اورامام رضا ایتھلیٹکس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

  ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نےمستقبل کے انٹر نیشنل ایونٹس میں ارشد ندیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

 ٹاپ جیولن تھروکوچ ٹرسیس لیبن برگ ارشد ندیم کی اہم ایونٹس میں کوچنگ کریں گے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں