21

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم اور کیمپ کافیصلہ جلدمتوقع

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے رواں ہفتے پاکستان ٹیم اور کیمپ سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے کھلاڑیوں اور کیمپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، پی سی بی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا اعلان 20 جبکہ کیمپ کا آغاز 23 مئی سے کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں، میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ بیک اپ پلان بھی تیار کررہا ہے، میچز کے وینیو کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے پر کیمپ کے وینیو کا بھی فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دورۂ پاکستان کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کیرن پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے باعث نکولس پورن ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کے علاوہ ٹیم میں شائے ہوپ، کروما بونر، شامر بروکس، کیسی کارٹی، اکیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شرمون لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، روومان پاول، جائیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں