32

پاکستان اگلے سال کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان 2023 میں پہلے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا۔ جس میں 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 12 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس کے میچز کراچی کے 6 مقامات پر ہوں گے اور ایونٹ کا فائنل 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ سمیت  دیگر ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔

چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ اوور 40 ایج گروپ کا پہلا کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا، ایونٹ میں 40 سال زائد سے عمر کے کرکٹرز پر مشتمل ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایونٹ کا مقصد سابق کرکٹرز کو دوبارہ میدان میں لانا ہے جبکہ نوجوان کرکٹرز کو اپنے ہیروز کو ایک بار پھر کھیل کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ منتظمین کو امید ہے کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، شعیب اختر اور محمد حفیظ جیسے لیجنڈ کرکٹرز بھی ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

ایونٹ کے میچز 45 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوں گے، سیمی فائنل اور فائنل کے ساتھ پاکستان کے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں