قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
ایک پرستار نے بابراعظم اور فخر زمان کیساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
بابراعظم کے والد نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے بابر کو اپنے گھر کی حاضری کی توفیق دی اور اپنے گھربلالیا۔ اللہ یہ رحمتوں کا سفر ہم سب گھر والوں پر قائم رکھے۔
واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی گزشتہ ہفتے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
@Team_BabarAzam @babarazam258 pic.twitter.com/fj0DmaUxFo
— Ch Zia Z (@ChZiaZ1) April 23, 2022