بلیک برن روورزفٹبال کلب یو کے کی جانب سے کیے جانے والے ایک اعلان نےدنیا بھرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں، رواں سال عیدالفطرپر پہلی بارنماز کے لیے فٹبال پچ کھولی جارہی ہے۔
رمضان المبارک کے اختتام پرمئی کے آغازمیں ہی عیدالفطرکی نماز ایوڈ پارک میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔
کلب نے رواں سال عید کے دن کی نمازکی میزبانی کرنے پرانتہائی خوشی کااظہارکیا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ فٹبال کلب کی ‘ون روورزامبریلا’ کے تحت ایونٹس کی سیریز میں ہرعمر کے 1ایک ہزار سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔
🏠 #Rovers are set to become the first football club in the country to open its doors for its local Muslim community to host their Eid prayers on the pitch.
👉 More info: https://t.co/LOkz3OPn4F
📧 For any enquiries, please email eid@rovers.co.uk
🔵⚪️ pic.twitter.com/pwEDsgX9IS
— Blackburn Rovers (@Rovers) April 20, 2022
بلیک برن روورزکے دیگر پروگرامزمیں 28 اپریل کو ہونے والامقابلہ گائیکی ‘لیٹس گو سنگ’ اورمئی کے اختتام پر3روزہ سمر فیسٹ کنسرٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ طلب کیے جانے پر کارپوریشن پارک اور کوئنز پارک سے ایک مفت بس ٹرانسپورٹ بھی دستیاب ہوگی، تقریب کے بعد ریفریشمنٹ فراہم کی جائے گی۔
کارپوریشن پارک میں فیملیز کے لیے پارک فیسٹیول میں عید کی سیلیبریشن 7 اور 8 مئی کو ہو گی۔
حالیہ برسوں میں بلیک برن ،کارپوریشن پارک میں عید کی نماز کے لیے مرد اور خواتین دونوں کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔