30

کیرون پولارڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2007 میں برائن لارا کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کرنے کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتا۔

پولارڈ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ محتاط غور و خوض کے بعد میں نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت نوجوان کی طرح میرا بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے کا خواب تھا، مجھے فخر ہے کہ میں 15 سال ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

پولارڈ کے کیرئر پر ایک نظر

ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کرکٹر اور آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی، انہوں نے 2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اہم کارنامے انجام دیئے۔

پولارڈ نے 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا، جب کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کیلئے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پولارڈ نے 61 میچوں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی جس میں 25 جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 31 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں