35

کرسٹیانو رونالڈو کا نومولود بیٹا انتقال کرگیا

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے جڑواں بچوں میں سے بیٹا انتقال کر گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے کے انتقال کی خبر دی۔ رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم لڑکا پیدائش کے عمل کے دوران چل بسا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیٹے کے انتقال بڑا دکھ ہے جسے صرف والدین ہی محسوس کرسکتے ہیں جب کہ بچی کی پیدائش کچھ امید اور جینے کی طاقت دیتی ہے۔

اپنے بیان میں کرسٹیانو رونالڈو نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے بیان کے آخر میں رونالڈو نے لوگوں اور مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بہت پریشان ہیں اور اس انتہائی مشکل وقت میں رازداری کی درخواست کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بیٹے کی موت پیدائش کے عمل کے دوران ہوئی۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے اکتوبر 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 28 سالہ پارٹنر جارجینا روڈریگز کے ساتھ جڑواں بچوں کی توقع کررہے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں