31

آف سیزن میں اپنی خامیاں دورکریں گے،بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آف سیزن میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے تاہم پہلےاپنی فیملی کو وقت دیں گے اس کے بعد تمام چیزوں پر کام کریں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتےہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں آسٹریلیا نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

میچ کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ ٹی 20 میچ میں پاکستان نے کم رنز اسکور کئے، رضوان کے ساتھ اچھا کمبی نیشن بنا تھا لیکن مڈل آرڈر میں تھوڑی غلطیاں ہوئی۔

انھوں  نے کہا کہ ورلڈکپ میں مڈل آرڈر اچھا کھیلا تھا تاہم اب مڈل آرڈرکومزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے کوچز اور انتظامیہ اپنے مشورے دیتے ہیں اور پاکستان نے اپنی بیسٹ الیون کو میچ کیلئے کھلایا، کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے،جوبھی ٹیم میں شامل تھے سب نے جان ماری۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں