پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ ٹيم کے بيٹنگ کوچ مقرر کردیئے گئے۔
یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔یونس یو اے ای میں ہونے والے کيمپ ميں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
يونس خان نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے افغانستان کے کوچ بننے کے خواہشمند تھے اور سن 2011 سے ان کے ساتھ ان کی بات چيت جاری تھی تاہم اب افغانستان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا درست وقت آگيا ہے۔
🚨 ANNOUNCEMENT 🚨
Younis Khan and Umar Gul Named as our National Team’s Coaching Consultants for the UAE Tour
Read More ▶️ https://t.co/TeaDjRWtoe#AfghanAtalan pic.twitter.com/imvXMmcejA
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) April 2, 2022
اس سے قبل عمر گل کو بھی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔