38

لٹل کریم انتقال کرگئے

لٹل کریم کے نام سے معروف پاکستانی کوہ پیما محمد کریم 71 سال کی عمرمیں راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں آخری سانسیں لینے والے لٹل کریم جگرکے کینسرمیں مبتلا تھے۔

گلگت بلتستان (جی بی) کے ضلع گھانچے کی وادی ہوشے میں پیدا ہونے والے معروف کوہ پیما نے1988 میں اضافی آکسیجن کے بغیر8 ہزار 35 میٹر بلند گاشربرم 2 کو سرکرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سال 1976 میں اونچائی پر پورٹر بننے کا خواب پوراکرنے کے لیے اسکردوپہنچنے والے لٹل کریم نے 1985 میں 8 ہزار 3میٹربلند گیشربرم-1 اور 1986 میں 8 ہزار 48 میٹربلند چوٹی براڈ پیک سرکی۔

کریم نے 70 اور80 کی دہائی میں اونچائی کی مہمات سرکرنے والے مغربی سیاحوں کے لیے بطورگائیڈ اورپورٹرکام کیا تھا۔ ان کی زندگی اور کیریئر کو 3 فرانسیسی فلموں میں دستاویزی شکل دی گئی۔

لٹل کریم کی علالت پران کے بیٹے کی جانب سے فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ جرسی فروخت کرنے کی کوشش سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے علاج معالجے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں