34

آسٹریلیا کےخلاف جیت،پاکستان ٹیم کااعتماد بڑھاہے، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت سے پاکستان ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا فائدہ ہوگا۔

میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتےہوئے بابر اعظم نے کہا کہ  کرکٹ میں کسی ٹیم کوہلکا نہیں لیا جاسکتا کیوں کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ریکارڈ ساز ہدف کے تعاقب سے مومنٹم ملتا ہے اور امید ہے کہ اس کوبرقرار رکھ سکیں گے۔

بابراعظم نے بتایا کہ ہمیں کارکردگی کےتسلسل کوبرقرار رکھنا ہے اور ٹیم نےپلان کے مطابق کھیلا،جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کولاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے ریکارڈ بنادیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف پورا کرکے اپنا نیا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2014 میں 327 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں بھی پاکستان نے 349 رنز کا ہدف حاصل کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔1998 میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم  میں 316 رنز کا ہدف مکمل کیا تھا۔

اس کےعلاوہ ‏بابراعظم نے بھی ایک اور نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

بابرنے 15 ون ڈے سنچریاں کم سے کم میچوں میں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انھوں نے یہ ریکارڈ83 اننگز میں بنایا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں