35

آسٹریلیا نے پاکستان کو 88رنز سے ہرادیا

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، گرین شرٹس 314 رنز ہدف کے تعاقب میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی، امام الحق کی سنچری بھی کسی کام نہ آئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم نے 314 رنز ہدف کے تعاقب سست روی سے شروع کیا، فخر زمان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان 57 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

امام الحق 96 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 3، محمد رضوان 10، افتخار 2، خوشدل شاہ 19، حسن علی 2، حارث رؤف 7 اور محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

مزید جانیے: پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کا پاکستان کو 314 رنز کا ہدف

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، مچل سویپسن اور ٹریوس ہیڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شون ایبٹ اور ناتھن ایلس نے ایک ایک شکار کیا۔

ٹریوس ہیڈ کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے جارحانہ سنچری بھی اسکور کی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں