Festival 10

سیکنڈ ویلز اسپورٹس فیسٹول کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

کراچی:سیکنڈ ویلز اسپورٹس فیسٹول کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال کے کامیاب ایونٹ کے بعد رواں سال بھی ڈبلیو ایس ایف بھرپور جوش و جذبے سے منعقد کیا جائے گا جس میں کراچی بھر کے مختلف اسکول کالجز کے طلباء و طالبات کرکٹ، فٹبال، فٹسال، تھروبال، نیٹ بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس و دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔ اسپورٹس ایونٹ آئی بے اے – کے سی سی اے کرکٹ گرائونڈ مدھو فٹبال اکیڈمی، ویلز اسپورٹس آرینا میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں ویلز کالج کے ڈین محمد وہاج حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 15سے 21 فروری تک منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹول میں بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کے طلباء و طلبات شرکت کررہے ہیں اور ہمیںامید ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال پہلے سے زیادہ ایونٹ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کی سرگرمیاں طلباء کو آگے بڑھنے کا جذبہ فراہم کرتی ہیں۔ ہم طالبعلموں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مستقبل کا اچھا معمار بنانے کیلئے ایونٹ منعقد کرتے ہیں۔