Sports Complex 14

تین سپورٹس گراونڈز کی تعمیر، کلائمنگ والز، سپورٹس کمپلیکس کی بہتری اور سپورٹس جمنیزیم کا قیام

ایبٹ آباد حکومت کے ویژن کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کا فروغ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی جانب سے بانڈہ سنجلیاں سپورٹس گراونڈ کے لیے 01 کروڑ کے فنڈز منظور ہوئے ہیں۔ سٹی سپورٹس اور کراٹے ہال و بیڈمنٹن کورٹ کے لیے مجموعی طور پر70 لاکھ روپے منظور ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میل اور فیمیل جمنیزیم کے قیام کے لیے 25 کروڑ اور 12 کروڑ روپے کی منظوری، کنج گراونڈ اور جناح باغ میں 01 کروڑ روپے کی لاگت سے کلائمنگ والز منظور ہو چکے ہیں اور مناسب جگہ کا تعین کی جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کھلیوں کے تمام تر پراجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سپورٹس، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے اور دیگر محکمہ جات کے افسران جگہ کے تعین کے لیے مصروف ہیں تا کہ شہریوں کے لیے شہر سے نزدیک ترین مقامات پر تمام تر سہولیات کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے گلیات اور اس سے ملحقہ حلقہ جات نملی میرا اور بڑا ہوتر میں بڑے سپورٹس گراونڈ اور کرکٹ گراونڈ کی تعمیر کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص ہو چکے ہیں جسے عملی شکل دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں