Sports Gala murree 49

سپورٹس گالا کا کامیاب و شاندار انعقاد

“اسلامی جمعیت طلبہ مری کے زیرِ اہتمام” خطہ کوہسار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ8گیمز پر مشتمل 4 روزہ میٹ سپورٹس گالا کا کامیاب و شاندار انعقاد

“جمعیت کے اس سپورٹس گالا کا مقصد نوجوانوں کیلیے مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا تھا”

اسلامی جمعیت طلبہ مری کے زیر اہتمام 15 اگست تا 18 اگست میٹ سپورٹس گالا کا انعقاد کرمکوٹ کرکٹ گرائونڈ مری کے پرفضا اور خوبصورت مقام پر کیا گیا۔
یہ سپورٹس گالا خطہ کوہسار میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا جس میں کرکٹ ٹورنامنٹ ،بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،Tug of War,رومال گیم، بسم اللہ گیم،سپون ریس،سیک ریس اورفاسٹ ریس کے ٹورنامنٹس شامل تھے۔بڑی تعداد میں خطہ کوہسار کی ٹیموں نے شرکت کی ۔۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں آل پاکستان اوپن پلئیرز نے اپنی کارکردگی دیکھا کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا ۔سپورٹس گالا کے چیف آرگنائزر فیضان اشفاق عباسی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ہر دور میں اس سے چشم پوشی کی گئی اسلامی جمعیت طلبہ مری طلبہ کے لئے ماضی میں بھی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتی آ رہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی بہترین انداز میں نوجوانوں کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔
اسلامی جمعیت طلبہ مری کوہسار میں ٹرینڈ سیٹر کے طور پر کام کر رہی ہے اس سے پہلے پیغام ایجوکیشنل پروگرام ۔اور مری ایجوکیشنل ایکسپو فار ٹیلنٹ (MEET ) اپنی نوعیت کے منفرد اور بہترین پرگرامات کا سلسلہ ہے اس سال میٹ سپورٹس گالا کا ٹرینڈ دینے کا مقصد کرکٹ کے علاوہ دوسری گیمز میں بھی دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔۔
18 اگست کو سپورٹس گالا کی اینڈنگ سرمنی کی گئی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کوہسار NA_57 محترم عتیق احمد عباسی تھے۔ان کے ساتھ محمد سفیان عباسی ،سعید احمد کھوکھر،عابد حسین عباسی،عامر عبداللہ ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی ۔