پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شیخ رشی

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کر 1 روپے 50 پیسے روپے اضافہ کر دیا ہے۔ہر روز روپے کی قدر میں کمی جبکہ اجناس،پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی اور اب آٹا بھی دلائے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان تو بہانہ تھا اصل میں اپنے کیسز ختم کرانے تھا۔لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوران سے بازپرس کی گئی۔پی ڈی ایم ہی نہیں ن لیگ او رپیپلزپارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ باہر سے امداد آئی اور نہ اندر سے پیشرفت ہوئی۔3 رشتہ دار اور عدالتی ضمانتوں پرمفرور24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے،خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔ کسی مسلم لیگی لیڈرکو اس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے،150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔

جواب دیں