اردو تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل

مری لوہر بیلٹ مری کے کمسن طالبعلم طلحہ اعجاز کی اردو تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل۔اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سیکس تھری میں مری لوہر بیلٹ کیھٹوال قبیلہ کا سر فخر سے بلند۔مری لوہر بیلٹ کی یونین کونسل چارہان کے راجہ اعجاز کے فرزند راجہ طلحہ اعجاز کا تقریر کا سٹائل کسی ماہر تقریر ساز کیطرح محسوس ہوتا ہے۔طلحہ اعجاز نے اپنی تقریر سے دوسری پوزیشن کم عمری میں حاصل کرتے ہوۓ کہا کہ یہ اسکے اساتذہ کی محنت والدین کی دعاؤں اور اسکی اپنی مشق کا نتیجہ ہے۔معصوم طلحہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد پہلی پوزیشن حاصل کرے گا اور بڑا ہو کر مری اور لوہر بیلٹ میں جو تعمیر و ترقی اور طرز زندگی کا فرق ہے اسکو ختم کرے گا اس کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی شعور پیدا کرتی ہے اور معاشرہ میں موجود تفریق کے خاتمے کا باعث بھی بنتی ہے

جواب دیں