پیر سید نوید الحسنین کاظمی ایس ایچ او تھانہ بنی عمر صدیق گجر سے ملاقات

S.H.O

مری مخدوم پیر سید نوید الحسنین کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل شاہ قلندر بیابانی سرکار اور سرپرست اعلی پریس کلب نیو مری پٹریاٹہ نے نو تعنات ایس ایچ او تھانہ بنی عمر صدیق گجر سے ملاقات کی، سجادہ نشین دربار حضرت سید بابا لعل حسین شاہ قلندر مری نے عمر صدیق گجر کو عمرہ کی ادائیگی پر مباکباد پیش کی پیر سید نوید الحسنین کاظمی نے عمر صدیق گجر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل عمر صدیق گجر منشیات فروشوں کے خلاف سب سے کامیاب آپریشن کرنے والے ایس ایچ او ثابت ہوئے تھے۔ دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کی انجام دہی میں عمر صدیق گجر نے اپنے جان کی پروا نہ کی، مری میں منشیات کا خاتمہ کرنے کے ریکارڈر کاروائیاں بھی اسی آفیسر کے حصہ میں آئی۔ سید نوید کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہمشہ عمر صدیق گجر جیسے آفیسر یاد رکھے گی۔