پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتوں کا سلسلہ جاری

Robberies

پنڈدادنخان(عدنان یونس،سلیمان شہباز) تحصیل پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتوں کا سلسلہ جاری ڈاکو ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار،تین ہفتوں میں مسلح ڈکیتی کی تیسری واردات گولپور کسلیاں کے بعد پیر چک موڑ پر مسلح ڈکیتی کی واردات،شہر ی عدم تحفظ کا شکار
تحصیل پنڈدادن خان میں مسلح ڈکیتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے تین ہفتوں میں مسلح ڈکیتی کا تیسرا واقعہ پیر چک موڑ تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں پیش آیا جہاں تیل سپلائی کرنے والی گاڑی ہائی لکس نمبر ٹی بی 307 دھریالہ جالپ سے واپسی پر پیر چک موڑ پر پہنچی تو دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زا ئد رقم لوٹ لی اور باآسانی فرار ہو گئے چند دن قبل گولپور کے قریب پنڈدادنخان کے تاجر کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا جبکہ کسلیاں روڈ سے مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ھو گئے تھے عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ڈکیتی کی بڑھتی ھوئی واردتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں