ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو 1122 مری کا اچانک دورہ۔دورے کا بنیادی مقصد سرمائی سیزن پر بنائے جانے والے میڈیکل کور پلان کا مکمل جائزہ لینا تھا،اس دوران پلان کے مطابق ایمرجنسی ایمبولینسنز،فائر ٹینڈرز،سپیشل ریسکیو وہیکلز،کنٹرول روم، 1122 سٹیشنز اور آپریشن میں موجود ریسکیو اہلکاروں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سرمائی سیزن پر بنائے جانے والے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان پر تفصیلی بریفنگ دی ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مری میں مستقل قائم ریسکیو اسٹیشنز چھرہ پانی جی ٹی روڈ،سترہ میل ایکسپریس وے،بائ پاس روڈ پنڈی پوائنٹ کے علاوہ پٹرولنگ پوائنٹ مال روڈ مری،لوئرٹوپہ،جھیکاگلی ،کلڈنہ چوک،سنی بنک ،اپر جھیکاگلی روڈ،مسیاڑی چوک ایکسپریس وے،بانسرہ گلی جی ٹی روڈ،بس سٹینڈ اور کالی مٹی مری میں ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض دیں گے۔ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ برف باری کے دوران ریسکیو اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ مری کی مختلف شاہراہوں پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھیں گے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے،شہری برف باری سے پہلے اپنی گاڑیوں کا معائنہ ضرور کروائیں،دوران سفربرف باری میں گاڑیوں کو محفوظ مقام پر پارک کیا جاٸے،احتیاط سے ڈرائیونگ کریں،ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پلان پر عمل کریں،ریجنل ایمرجنسی آفیسر۔محفوظ معاشرے کے لیۓ سرگرم ریسکیو 1122 مری۔
