مری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 مری نے رواں ہفتے سے تیز بارش،ژالہ باری اور خراب موسم کی پیشنگوئی کو مدنظر رکھتے ہوے ریسکیواہلکاروں کو ریسکیو 1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ سٹریٹیجک لوکیشن پہ تعینات کردیا ہے جبکہ اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں،شہری اور مقامی آبادی کسی بھی ایمرجنسی میں فوری امدادی ہلپ لائن 1122 ڈائل کریں،مری میں تمام ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو بائیکس پر فرائض دینے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر رکھا گیاہے ڈسٹرکٹ یمرجنسی آفیسر نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی پر رسپانس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے،ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اوالین ترجیح ہے،محفوظ معاشرے کے لیئے سر گرم ریسکیو 1122 مری۔
