14-year-old boy raped 8

گوجرخان14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار ، پولیس

تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی،14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار،متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔تفصیلات کیمطابق ایس پی صدرنے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کے والد نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دی کہ اس کابیٹا محمد رضوان ورکشاپ پر آٹو الیکٹریشن کا کام سیکھ رہاتھا،ورکشاپ کے مالک نے لڑکے کو متعدد مرتبہ اپنی حیوانیت کا نشانہ بنایا، اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ویڈیوز بھی بنائیں،جس کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا،ایس ایچ اوگوجرخان انسپکٹر عمران عباس سے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والے ملزم محمد رضوان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا،ایس پی صدرنے کہاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروالیا گیاہے،ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ او گوجرخان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں